Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا؛ سخت سردی میں ہیٹر بند کرنا مہنگا پڑگیا

جیکس نالٹ نے رواں مہینے کے آغاز میں جب ٹروئس ریوائرس میں اپنے اپارٹمنٹ کو کھولا تو اسے لگا وہ پریوں کی کہانی کے برفیلے قلعے میں چلا گیا ہے

ایسے تمام  ممالک جہاں موسم انتہائی سرد رہتا ہے وہاں خالی گھر میں بھی ہیٹگ سسٹم کو بند کر دینا مہنگا پڑسکتا ہے، ایسی ہی ایک صورتحال سے کینیڈا میں ایک بلڈنگ اونر کو گزرنا پڑا۔

کینیڈا کے شہر کیوبک کے علاقے ٹروئس ریوائرس میں ایک بلڈنگ کے مالک نے جب اپنے اپارٹمنٹ کا دروازہ کو کھولا وہ یہ دیکھ کر حیران گیا اس کا پورا فلیٹ برف سے ڈھکا ہوا تھا جبکہ اس کا سبب شدید سردی کی وجہ سے پانی کی پائپ لائنز کا پھٹنا تھا۔

کینیڈا میں بجلی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ان دنوں ہر کوئی کچھ رقم بچانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن جیسا کہ کیوبیک کے علاقے ٹروئس ریوائرس میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک نے حال ہی میں یہ جانا کہ سخت سردیوں میں چھٹیوں کے دوران بھی ہیٹنگ نظام کو بند کرنا زیادہ کارآمد نہیں ہے۔

جیکس نالٹ نے رواں مہینے کے آغاز میں جب ٹروئس ریوائرس میں اپنے اپارٹمنٹ کو کھولا تو اسے لگا وہ پریوں کی کہانی کے برفیلے قلعے میں چلا گیا ہے جہاں دیواریں، چھت، فرنیچر اور یہاں تک کہ آلات بھی موٹی برف میں ڈھکے ہوئے تھے۔ ہر جگہ برف کے مجسمے تھے، یہاں تک کہ فرش بھی تقریباً 30 سینٹی میٹر (ایک فٹ) برف سے ڈھکا ہوا تھا۔

جیکس نالٹ یہ گھر کرایہ پر دیا ہوا تھا تاہم کرایہ دار بجلی کے بل کی مد میں خرچ ہونے والی رقم کو بچانے کے لیے ہیٹنگ سسٹم بند کر کے چھٹیاں گزارنے چلا گیا تھا، شدید کی سردی کے نتیجے میں پانی کی پائپ لائنز پھٹ گئیں اور ہر چیز برف سے ڈھک گئی۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے باعث پینگوئنز کے افزائشِ نسل میں تبدیلی

یہ اپارٹمنٹ اب ایک ’’برف کا محل‘‘بن چکا تھا، جس میں فرنیچر، دیواریں، چھت اور آلات سب برف میں ڈھکے ہوئے تھے۔ اپارٹمنٹ کے مالک نے بتایا کہ اس نقصان کا تخمینہ لاکھوں ڈالرز میں ہے، کیونکہ مٹی اور نمی کی وجہ سے ان کی مرمت کرنا ضروری ہے۔

جیکس نالٹ نے کہا کہ کرایہ دار کو 5 جنوری کو نکال دیا گیا، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ وہ قانونی طور پر ان سے مرمت کے اخراجات وصول کریں گے یا نہیں۔

یہ واقعہ ایک سبق ہے کہ سردیوں میں ہیٹنگ بند کرنا پیسہ بچانے کے بجائے مزید نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
https://youtube.com/shorts/H-jklu9x6P0?si=CFfenhOk7ZDGr9nf