Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ میں کمی واقع

دسمبر 2025 میں ملک میں 2 اعشاریہ 61 ملین موبائل فونز بنائے گئے

کراچی: پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں موبائل مینوفیکچرنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کے حوالے سے اعداو شمار جاری کردئیے ہیں، جس کے مطابق دسمبر 2025 میں ملک میں 2 اعشاریہ 61 ملین موبائل فونز بنائے گئے، جوکہ  گزشتہ برس دسمبر 2024 کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہے، گزشتہ برس دسمبر میں 2 اعشاریہ 95 ملین موبائل فونر بنائے گئے تھے۔

سال 2025 میں موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ سالانہ بنیاد پر 4 فیصد کمی سے 30 عشاریہ 21 ملین یونٹ رہی جس میں مجموعی موبائل فونز کی پیدوار میں اسمارٹ فونر کا حصہ 52 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: درآمد کردہ موبائل فونز پر بھاری ٹیکسوں میں کمی کا امکان

سال 2025 میں مجموعی طور پر 15 عشاریہ 64 ملین اسمارٹ فونر بنائے گئے، جبکہ ٹو جی فونر کی تعداد 48 فیصد کے ساتھ 14 عشاریہ 57 ملیین رہی۔

پی ٹٰی اے نے بتایا کہ پاکستان نے سال 2025 میں مجموعی موبائل فونز طلب کا 93 فیصد مقامی طور پر پورا کیا، گزشتہ پانچ سال میں پاکستان میں مجموی طلب کا 77 فیصد مقامی پیدوار سے پورا کیا۔