Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مدیحہ امام کون سی بھارتی اداکارہ کو پاکستانی ڈرامے میں دیکھنا چاہتی ہیں؟

مدیحہ امام بھارتی اداکارہ ودیا بالن کو پاکستان لانے کی خواہشمند

پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی اداکارہ ودیا بالن کو پاکستانی ڈرامے میں کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں مدیحہ امام نے ’بول نائٹ شو‘ میں شرکت کی، جہاں میزبان فیصل قریشی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کسی بھارتی اداکارہ کو پاکستان لا کر ڈرامہ بنانے کا موقع ملے تو وہ کس اداکارہ کا انتخاب کریں گی۔

اس سوال کے جواب میں مدیحہ امام نے کہا کہ وہ ودیا بالن کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی کیونکہ ان کے خیال میں ودیا بالن ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور ٹیلی وژن اسکرین پر بھی شاندار کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ اگر ودیا بالن پاکستان آئیں تو وہ ہماری ٹی وی انڈسٹری کے لیے ایک مثبت اور بہترین اضافہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

بھارت میں کام کرنے سے متعلق سوال پر مدیحہ امام نے کہا کہ فنکاروں کو دنیا کے مختلف حصوں میں کام کرنا چاہیے، تاہم یہ ایک حساس معاملہ ہے، اس لیے سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا اور حالات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔