Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی کی بھارت نوازی، بنگلادیش کی بھارت نہ جانے کی درخواست مسترد

اگر بنگلادیش بھارت نہ گیا تو اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کرلیا جائے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی بھارت نوازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بنگلادیش کی بھارت نہ جانے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بھارت نوازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)  کا موقف مسترد کرتے ہوئے بی سی بی کو فیصلے کیلیے ایک دن کی مزید مہلت دی ہے۔

آئی سی سی نے بی سی بی کو خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار برقرار رکھا تو 2026 ٹی20 ورلڈ کپ میں اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا جائے گا۔

آئی سی سی بورڈ کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں اکثریتی ارکان نے بنگلا دیش کی عدم شرکت کی صورت میں متبادل ٹیم شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیشی کھلاڑی کو نکالنے پر معین علی آئی پی ایل پر برس پڑے

اجلاس میں موجود 15 ڈائریکٹرز میں سے صرف پاکستان نے بی سی بی کے مؤقف کی حمایت کی۔ یہ اجلاس پاکستان کرکٹ بورڈ کے خط کے بعد بلایا گیا تھا، جس میں بی سی بی کے موقف کی تائید کی گئی تھی۔

آئی سی سی نے واضح کیا کہ ٹورنامنٹ کے اتنے قریب شیڈول یا وینیو میں تبدیلی نہ صرف ناقابلِ عمل ہے بلکہ مستقبل کے ایونٹس کے لیے خطرناک مثال بھی بن سکتی ہے۔

بی سی بی اور بنگلہ دیشی حکومت نے 4 جنوری کو آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ ٹیم سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہیں جائے گی اور اپنے میچز سری لنکا میں کھیلنا چاہتی ہے۔

بعد ازاں بی سی بی نے گروپ تبدیل کرنے کی بھی درخواست کی، جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ سی میں شامل ہے اور شیڈول کے مطابق اسے اپنے پہلے تین میچز 7، 9 اور 14 فروری کو کولکتہ جبکہ آخری گروپ میچ 17 فروری کو ممبئی میں کھیلنا ہے۔

اگر بنگلہ دیش نے اپنا فیصلہ تبدیل نہ کیا تو آئی سی سی اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لے گی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔