Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئی

ملک میں فی تولہ سونا میں 800 روپے کی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئی، آج فی تولہ نرخ میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 5 ہزار 562 کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 689 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 8 ڈالرز کمی کے بعد فی اونس سونا 4832 ڈالرز کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچی اور پہلی بار فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے سے زائد کا ہوگیا۔