ترکیہ نے غزہ میں امن و استحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
ڈیوس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ترکی ہر ممکن کردار ادا کرے گا، اور غزہ میں امن اور استحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں قیام امن کے لئے پاکستان ’’بورڈ آف پیس‘‘ کا رکن بننے کو تیار
ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کے لیے امن بورڈ میں شمولیت کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، غزہ کے عوام کے لیے ترکی کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔



















