عام خیال ہے کہ چھوٹی اشیاء جسے انگوٹھی اگر گم ہوجائے تو مشکل سے ہی ملتی ہے تاہم کسی شے کا سالوں بعد ملنا یقیناً حیران کن ہوتا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں کئی دہائیوں قبل گم ہونے والی انگوٹھی اصل مالک کو لوٹا دی گئی۔
امریکہ کی ریاست نبراسکا میں دہائیوں پہلے کھو جانے والی ایک انگوٹھی نیو جرسی کے بیلمار ساحل پر ریت میں دبی ہوئی ملی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خزانے کی تلاش کرنے والے شخص، اینڈریو سیفر، نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے انگوٹھی تلاش کی اور اس کو اس کے مالک تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔
اینڈریو کو یہ انگوٹھی بیلمار کے ساحل پر ملی، جس پر ’بی ڈبلیو‘ کے ابتدائی حروف لکھے ہوئے تھے۔ انگوٹھی کے مالک کا پتہ لگانے کے لیے اینڈریو نے مختلف ذرائع سے مدد حاصل کی، اور آخرکار معلوم ہوا کہ یہ انگوٹھی نبراسکا کے کریٹ ہائی اسکول کی طالبہ باربرا ویلیج کی تھی، جو 1966 میں اسکول کی طالبہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: منگنی کی انگوٹھی کو بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں کیوں پہنا جاتا ہے؟ دلچسپ وجہ جانیے
اس معمہ کو حل کرنے کے لیے، اینڈریو نے کریٹ پبلک لائبریری سے رابطہ کیا، جنہوں نے اسکولز فاؤنڈیشن کی مدد سے اس کی اصل مالک کا پتہ چلایا۔
باربرا کی بہن، سینڈی ویلیج روشے، نے بتایا کہ انگوٹھی کے نیو جرسی کے ساحل پر ملنے کا کوئی واضح سبب نہیں ہے۔ سینڈی نے کہا کہ باربرا دہائیوں پہلے بوسٹن میں رہیں، لیکن انگوٹھی یہاں کیسے پہنچی، یہ اب بھی ایک راز ہے۔
خاتون نے بتایا کہ ’’اب یہ انگوٹھی ہمارے پاس واپس آ گئی ہے اور اتنے سالوں بعد بھی یہ اسی طرح اپنی اصل حالت میں ہے۔




















