Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی

سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کردی ہے اور فی تولہ سونا ایک بار پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 91 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 923 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چاندی 372 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار روپے کی حد عبور کرتے ہوئے فی تولہ 10 ہزار 275 روپے میں فروخت ہونے لگی۔