Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عاصم اظہر کے بعد میرب اب کس کے ساتھ؟ سالگرہ کی تصاویر وائرل

تقریب کی جھلکیوں میں چند لمحات ایسے بھی نظر آئے جن میں حاوی میرب کے ساتھ دکھائی دیے

پاکستان شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب نے گزشتہ روز اپنی 24ویں سالگرہ منائی، جس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

سالگرہ کی تقریب میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کی شرکت دیکھی گئی، تاہم تصاویر میں موجود ایک خاص پہلو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر میں ایک مخصوص شخصیت کی موجودگی کو فوری طور پر نوٹس کیا، جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

 مداح یہ سوال اٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں کہ کیا میرب کی زندگی میں کسی نئے شخص کی انٹری ہوچکی ہے؟

تقریب کی جھلکیوں میں چند لمحات ایسے بھی نظر آئے جن میں حاوی میرب کے ساتھ دکھائی دیے جبکہ صارفین نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ میرب نے ایسا کوٹ زیب تن کر رکھا تھا جس سے مشابہ لباس ایک موقع پر حاوی پہنے نظر آ چکے تھے۔ یہی بات مداحوں کے تجسس کا باعث بنی اور تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِ بحث آ گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

سوشل میڈیا پر صارفین تصاویر کو زوم کر کے دیکھتے اور اپنی اپنی تھیوریاں پیش کرتے نظر آ رہے ہیں، تاہم تاحال نہ تو میرب کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے آئی ہے اور نہ ہی حاوی نے اس حوالے سے کوئی ردِعمل دیا ہے، جس کے باعث تجسس مزید بڑھتا جا رہا ہے۔