پاکستانی حکومت کی طرف سے کھیلوں کے میدان میں بھی ملک کو نمایاں مقام دلانے کی کوششیں رنگ لانے لگیں۔
فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ڈیوس کے عالمی اقتصادی فورم میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف سے وعدے اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی قیادت پر اعتماد کی بنیاد پر ہوا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال کھیلنے والا ایک عظیم ملک ہے، فیفا کی کوشش ہے کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دے کر پاکستان کو ایشیا کی ٹاپ فٹبال ٹیم بنایا جائے۔
اسپورٹس تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، بہتر تربیت سے اسے مزید نکھارا جاسکتا ہے، ورلڈ کپ اور دیگر بڑے عالمی مقابلوں میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے بنے فٹبال ہی استعمال کئے جاتے ہیں
تاہم، فیفا کے صدر کا پاکستان سے متعلق بیان اسپورٹس ڈپلومیسی میں بھی اسکی شاندار کامیابی کا مظہر ہے۔



















