کراچی: پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
6500 روپے اضافے سے فی تولہ سونا 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر آگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 5573 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 65 ڈالرز کے بڑے اضافے سے 4988 فی اونس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا جبکہ چاندی بھی 526 روپے اضافے سے 10 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 10 ہزار 801 روپے فی تولہ ہوگئی۔


















