پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں سینئر اداکارہ صبا قمر کے لیے محبت اور احترام سے بھرپور پیغام شیئر کیا، جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں ایک نامور انٹرٹینمنٹ جرنلسٹ کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “ہم صبا قمر کے سنہری دور میں جی رہے ہیں۔”
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کچھ سچائیاں کسی اضافی وضاحت کی محتاج نہیں ہوتیں بلکہ صرف اعتراف ہی کافی ہوتا ہے۔

ہانیہ نے صبا قمر کی شوبز انڈسٹری میں نمایاں خدمات اور فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس دور میں زندہ ہونے پر شکر گزار ہیں۔
تاہم، مداحوں کی جانب سے بھی اس پیغام کو بے حد پسند کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر کے فن، اثر اور مقام کی بھرپور تعریف کی۔













