Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صرف دائیں ہاتھ سے چلنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ماؤس تیار

اس ایجاد کا ایک اہم مقصد روایتی ماؤس کے استعمال سے کلائی پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنا ہے

سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا ماؤس تیار تیار کرلیا، جسے آسانی سے تقریباً ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نینو فلو آئی 2 ایئر نامی یہ ماؤس وزن میں نہایت ہلکا ایئر بڈز کے کیس سے بھی چھوٹا ہے یہاں تک کہ آسانی سے جیب میں بھی سما سکتا ہے۔

اس حیرت انگیز ماؤس کے کلک کی آواز نہ ہونے کے برابر ہے اور یہی خوبی اسے رات کے وقت یا پرسکون جگہوں پر بنا شور کے کام کرنا آسان بناتی ہے۔

اس ایجاد کا ایک اہم مقصد روایتی ماؤس کے استعمال سے کلائی پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنا تھا، اس ماؤس کا ڈیزائن ایسا ہے کہ کلائی پر کم دباؤ پڑتا ہے۔ عام ماؤس کی طرح ہتھیلی استعمال نہیں ہوتی بلکہ انگلیوں سے کنٹرول کیا جاتا ہے، جس سے ہاتھ زیادہ آرام دہ حالت میں رہتا ہے۔

ماؤس کے دونوں سروں پر اینٹی سلِپ ربڑ گرِپس موجود ہیں تاکہ انگلیاں مضبوطی سے اسے پکڑ سکیں۔ اس کے علاوہ، اس میں الیکٹرو پلیٹڈ شیل بھی ہے جو اس کی صفائی کو آسان بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار

یہ ماؤس لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں، سفر کرنے والوں اور ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو مختلف جگہوں پر کام کرتے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تقریباً ہر جگہ استعمال ہو سکتا ہے، جیسے میز، صوفہ، ہوائی جہاز کی ٹرے یا حتیٰ کہ گود میں بھی۔

یہ ماؤس ایک گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتا ہے اور تقریباً 40 گھنٹے تک چلتا ہے جبکہ چارج کے دوران بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ ماؤس بلوٹوتھ اور وائرلیس دونوں کے ذریعے کام کرتا ہے اور ایک وقت میں دو ڈیوائسز جیسے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ جڑ سکتا ہے، جبکہ اسے چلانے کے لیے کسی خاص سافٹ ویئر کی ضرورت نہیں۔

یہ ماؤس فی الحال صرف دائیں ہاتھ سے استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے اور کالے اور سفید رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ ماؤس فلحال کِک اسٹارٹر پر پیش کیا گیا، اگر اسے فند مل گئے اور یہ مہم کامیاب ہو گئی تو اس کی ترسیل مارچ کے آخر میں شروع ہوجائے گی۔

تاہم صارفین اسے پری آرڈر 79  امریکی ڈالر میں حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ بعد میں اس کی متوقع قیمت 99  ڈالر ہوگی۔