امریکہ کی ریاست مونٹانا کے ایک شہر کے رہائشی کئی سال پرانے ایک مقامی پراسرار معمے کا حل نہیں نکال پا رہے ہیں، جس کا تعلق مِسوری دریا میں ایک لکڑی پر رکھی ہوئی تین سائیکلوں سے ہے۔
یہ تین سائیکلیں کم از کم 2020 کے خزاں سے گریٹ فالز میں ایک درخت کی لکڑی پر رکھی ہوئی ہیں، اور اس معاملے کا حل تلاش کرنے کی کوششوں کے باوجود، یہ سوالات کہ ان سائیکلوں کو وہاں کس نے رکھا اور کیوں، ابھی تک حل نہیں ہو پائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جی پی ایس نے سیاحوں کو راستے سے بھٹکا دیا
KRTV کے کوئنٹن شورز کی تحقیق بھی اس معاملے کا حل نہیں نکال سکی، تاہم اس نے کچھ ممکنہ نظریات پیش کیے، جن میں یہ قیاس کیا گیا کہ یہ سائیکلیں شاید ایک شہری آرٹ کی تنصیب ہو سکتی ہیں یا کوئی مذاق ہو سکتا ہے۔
گریٹ فالز، مونٹانا ٹورازم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ربیعہ اینگم نے شورز کو بتایا، مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں کہ سائیکلیں لکڑی پر کس نے رکھی ہیں، تاہم مجھے یاد ہے کہ ایک دن گاڑی سے گزرتے ہوئے میں نے انہیں دیکھا اور مجھے لگا کہ یہ ایک خوبصورت اور غیر متوقع طور پر شہری آرٹ کا حصہ ہے۔
اینگم نے مزید کہا کہ سائیکلوں کا وہاں نصب کرنا کسی حد تک ایک پیچیدہ عمل ہے، کہ لوگ کس طرح سائیکلیں لے کر اس لکڑی تک پہنچتے ہیں اور انہیں کسی طرح وہاں محفوظ کرتے ہیں۔
میکنزی ریور پیزا کمپنی کی جنرل منیجر کرسٹل فلیگر نے کہا کہ یہ سائیکلیں اب مقامی گفتگو کا ایک باقاعدہ موضوع بن چکی ہیں۔
فلیگر نے کہا کہ ہمارے کئی گاہک خاص طور پر سیاح، آتے ہیں اور پوچھتے ہیں ‘یہ سائیکلیں وہاں کیسے رکھی ہیں؟ ایمانداری سے کہوں تو میرے پاس ان کا کوئی واضح جواب نہیں ہے، لیکن مجھے یہ واقعی بہت دلچسپ لگتا ہے۔
