Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حرا مانی کے کیریئر کا سب سے بڑا سہارا کون؟ اداکارہ نے بتادیا

حرا مانی کی شوبز میں کامیابی کا راز کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ شوہر مانی میرے کیریئر کے سب سے بڑے سہارا ہیں۔

اداکارہ حرا مانی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی کامیاب ازدواجی زندگی اور شوہر مانی کے کردار پر کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اور مانی اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو مکمل طور پر پروفیشنل رکھتے ہیں اور نجی و کام کی زندگی کو ایک دوسرے سے الگ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں آج بھی یاد ہے کہ انہیں چاند رات شو کیسے ملا، جب نجی ٹی وی چینل کی جانب سے فون آیا اور مانی کو شو میں شامل کرنے کی بات کی گئی، اس وقت ان کے بیٹے مزمل کی عمر صرف چار ماہ تھی اور وہ پہلے ہی چاند رات شو کی میزبانی کررہے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ سفر آسان نہیں تھا، وہ مانی کی طویل شوٹنگ کے باعث اکثر ناراض رہتی تھیں، جس کے بعد مانی نے انہیں شوبز انڈسٹری میں آنے کا مشورہ دیا تاکہ وہ اس کام کی نوعیت کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

حرا مانی کے مطابق مانی ان کے کیریئر میں ہمیشہ ایک مضبوط سہارا رہے ہیں، ان کے سسر اور بھابھی عائشہ ثاقب پہلے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ تھیں، جس کی وجہ سے وہ خود کو اس شعبے سے قریب محسوس کرتی رہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ مانی ان کے سب سے بڑے نقاد ہیں اور ان کے کیریئر اور اسکرپٹس میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔ مانی کو ان کا کام پسند ہے اور انہوں نے کبھی ایسا کوئی پراجیکٹ نہیں کیا جس پر لوگوں کو یہ کہنے کا موقع ملے کہ ’’حرا نے کیا کیا ہے؟‘‘

آخر میں حرا مانی نے کہا کہ ان کے پاس ایک مضبوط سپورٹ سسٹم موجود ہے اور ان کے اہلِ خانہ کی واحد خواہش یہی ہے کہ وہ انہیں کبھی روتا ہوا نہ دیکھیں۔

متعلقہ خبریں