پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پلیئر آکشن کو 11 فروری کو منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پلیئر آکشن میں بولیاں پاکستانی روپے میں لگائی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ٹاپ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر کیٹیگریز کی بیس پرائسز 2 کروڑ 20 لاکھ روپے، 1 کروڑ 10 لاکھ روپے اور 60 لاکھ روپے ہوں گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی نئی ٹیم کا نام “سیالکوٹ اسٹالینز” رکھ دیا گیا
ہر فرنچائز کو 16 سے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ بنانے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہر ٹیم کے لیے کم از کم دو ان کیپڈ انڈر 23 کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو دو سالہ کنٹریکٹ دیا جائے گا۔
