Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام، ریکارڈ سطحوں کے بعد مندی

ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مندی کا رجحان غالب رہا، جہاں مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد دباؤ کا شکار ہو گئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 579 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 188,587 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ 189 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 191,032 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں 43 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ سے زائد حصص کا لین دین ہوا۔ مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 143 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 298 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی اشاروں کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں حصص بازار نے نئی بلندیاں چھو لی ہیں۔