Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یشما گل کا دوستوں کے ہمراہ ڈانس ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز پر مختلف تبصرے کیے

پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل کی ایک بار پھر دوستوں کے ہمراہ ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جس پر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

یشما گل اپنی قریبی دوست گلالئی اور علی کی میوزیکل نائٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے زرمینے، اداکارہ زویا ناصر اور دیگر دوستوں کے ساتھ پرفارم کیا۔

 اس موقع پر اداکارہ نے گہرے سبز رنگ کا بھاری کام والا لہنگا زیب تن کیا اور بال آدھے کھلے ہوئے تھے۔

یشما گل اور زرمینے نے مقبول پاکستانی گانے “گال سن” پر ڈانس کیا جبکہ یشما گل نے گرو رندھاوا کے گانے “سیرا” پر بھی اپنی پرفارمنس پیش کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز پر مختلف تبصرے کیے۔ کچھ مداحوں نے یشما گل کی انرجی اور دوستانہ ماحول کو سراہا جبکہ متعدد صارفین نے ان کے ڈانس پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ انہیں نہ ڈانس آتا ہے اور نہ شرم، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ پتا کرو یہ مخلوق کس چڑیا گھر سے بھاگی ہے۔

تاہم، کئی مداحوں نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرفارمنس محض تفریح کے لیے تھی اور اسے ہلکے پھلکے انداز میں دیکھا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں