Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں تاریخی بلندی کے بعد تنزلی

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 15 ڈالرز کی کمی سے 5082 فی اونس کی پر آگیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی کے بعد گھٹ گئی، آج فی تولہ نرخ میں 1500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے ہوگیا، اسی طرح  دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے ہوگئی۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 15 ڈالرز کی کمی سے 5082 فی اونس کی پر آگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 212 روپے اضافے سے 11 ہزار 640 روپے ہوگئی۔