Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علیزہ شاہ کے الزامات پر شازیہ منظور نے خاموشی توڑ دی

تقریب میں علیزہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں ،ممکن ہے کہ وہ نظرِ بد کا شکار ہو گئی ہوں، سینئرگلوکارہ

علیزہ شاہ کے  الزامات پر شازیہ منظور نے  بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔ سینئر گلو کارہ نے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اداکارہ علیزہ شاہ کی جانب سے شازیہ منظور پر الزامات عائد کیے گئے  تھے۔ جواب میں شازیہ منظور نے کہاکہ انہوں نے نے علیزے شاہ کو کسی بھی قسم کا دھکا نہیں دیا۔

ان کا کہناتھاکہ وہ خود توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور اسٹیج پر پھسل گئیں۔ شازیہ منظور نے علیزے شاہ کی تعریف بھی کی۔

ان کا کہناتھاکہ عیلزے ایک نہایت خوبصورت اور پیاری لڑکی ہے میں اسے کیوں دھکا دوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن علیزہ شاہ بہت خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔

شازیہ منظور کا کہنا تھاکہ اس دن خوبصورت دکھائی دینے کی وجہ سے ممکن ہے کہ وہ نظرِ بد کا شکار ہو گئی ہوں۔

قبل ازیں علیزہ شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران اسٹیج پر ان کا گرنا محض اتفاق نہیں تھا۔ ان کا کہناتھاکہ شازیہ منظور نے مبینہ طور پر انہیں بار بار پکڑا اور دانستہ طور پر دھکا دیا۔