بنگلا دیش اور چین میں دفاعی تعلقات بڑھنے لگے ،فضائی تعاون کا اہم معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں ممالک کی جانب سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔
اس منصوبے کے تحت BAF ابتدائی طور پر درمیانی ارتفاع اور کم مدت پرواز (MALE) UAVs اور عمودی اڑان اور لینڈنگ (VTOL) UAVs کی پیداوار و اسمبلی کی صلاحیت حاصل کرے گا۔
منگل کو بنگلا دیش ایئر فورس (BAF) اور چین الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (CETC) انٹرنیشنل کے درمیان حکومت سے حکومت (G2G) کی سطح پر ایک معاہدہ طے پایا۔
جس کے تحت بنگلا دیش میں بغیر پائلٹ طیاروں (UAVs) کی پیداوار اور اسمبلی کے لیے پلانٹ قائم کیا جائے گا۔ ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا جامع انتظام ہوگا۔
معاہدے پر دستخط ڈھاکہ کینٹمنٹ میں ایئر فورس ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔جہاں ایئر چیف مارشل حسن محمود خان، چیف آف ایئر اسٹاف، مہمانِ خصوصی تھے۔
علاوہ ازیں یہ منصوبہ بنگلہ دیش کو اپنے مقامی UAVs بنانے کی اہلیت بھی فراہم کرے گا۔جو فوجی استعمال کے ساتھ انسانی ہمدردی اور آفات کے انتظام میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
اس اقدام سے بنگلہ دیش کی ٹیکنالوجیکل صلاحیت اور فضائی صنعت میں مہارت بڑھے گی۔ملکی و بین الاقوامی سطح پر UAVs کی پیداوار میں خود انحصاری حاصل ہوگی۔



















