Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصنوعی ذہانت نے پالتو جانوروں کو اکیلا گھر میں چھوڑنے کا حل نکال لیا

ٹویا اسمارٹ نے ’آورا‘ نامی جدید اے آئی پاورڈ کمپینین روبوٹ متعارف کرادیا

مصنوعی ذہانت نے پالتو جانوروں کو اکیلا گھر میں چھوڑنے کا حل نکال لیا ۔ یہ مسئلہ دہائیوں سے انسانی زندگی کو درپیش رہاہے۔

اگر آپ بھی پالتوں جانوروں میں اکیلے گھر میں چھوڑنے کے مسئلے سے پریشان ہیں تو اب یہ پریشانی اپنے دل سے نکال لیں۔

جانور بھی مالکان کے بغیر بیچین ہی رہتے ہیں لیکن مصنوعی ذہانت اب اس مسئلے کا بھی جدید حل نکال ہی لیا۔

ٹویا اسمارٹ نے ’آورا‘ نامی ایک جدید اے آئی پاورڈ کمپینین روبوٹ متعارف کرایا ہے۔جو خاص طور پر بلیوں اور کتوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ نئی پیشرفت لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی سی ای ایس 2026 نمائش کے دوران سامنے آئی۔

یہ روبوٹ گھر میں اکیلے رہ جانے والے پالتو جانوروں کو ذہنی مصروفیت، تفریح اور جذباتی سہارا فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دیگر ڈیوائسز سے منفرد بات کیا ہے؟

ٹویا اسمارٹ کے مطابق آورا کو محض نگرانی کے لیے نہیں۔  بلکہ پالتو جانوروں کے ساتھ فعال طور پر تعامل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

روایتی فکسڈ کیمروں کے برعکس یہ روبوٹ گھر میں آزادانہ حرکت کر سکتا ہے۔بصری میپنگ اور آبجیکٹ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پالتو جانور کو تلاش کرتا ہے۔

یہ معلومات ریئل ٹائم میں اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے مالک تک پہنچائی جاتی ہیں۔

یہ اے آئی روبوٹ پالتو جانوروں کے ساتھ مختلف طریقوں سے کھیل اور رابطہ قائم کرتا ہے۔ جن میں لیزر پلے، ٹریٹس فراہم کرنا، جانوروں کی آوازیں، چہرے کے تاثرات اور اسمارٹ وائس فیچرز شامل ہیں۔

ڈیوائس میں نصب کیمرا کھیل کے لمحات اور پرسکون اوقات کی مختصر ویڈیوز بھی ریکارڈ کرتا ہے۔ جس سے مالکان بغیر مسلسل نگرانی کے اپنے پالتو جانوروں کی روزمرہ سرگرمیوں سے باخبر رہ سکتے ہیں۔

کمپنی کا موقف کیاہے ؟

ٹویا اسمارٹ کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک تنہائی پالتو جانوروں میں مختلف رویہ جاتی مسائل پیدا کر سکتی ہے۔جن میں چھپنا، حد سے زیادہ صفائی (گروومنگ) اور کھانے میں عدم دلچسپی شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق روایتی اسمارٹ پالتو ڈیوائسز بنیادی ضروریات تو پوری کرتی ہیں۔ تاہم جانوروں کی جذباتی فلاح و بہبود کو نظر انداز کر دیتی ہیں جس خلا کو آورا پر کرنے کی کوشش ہے۔