Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

ٹورنامنٹ کا آغاز 26 مارچ کو ہوگا،پی ایس ایل کے سوشل میڈیا پیج کے ذریعے اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل 11ویں کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 26 مارچ کو ہوگا۔

یہ اعلان پی ایس ایل کے سوشل میڈیا پیج کے ذریعے کیا گیا ہے ۔جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 فروری ہے۔

پی ایس ایل کے تاریخی 11ویں ایڈیشن میں لیگ میں توسیع کرکے اسے 8 ٹیموں تک پہنچایا جائے گا۔جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ نئی فرنچائز کے طور پر شامل ہوں گی۔

پہلی بار لیگ میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے نیلامی ہوگی، جو 11 فروری کو متوقع ہے۔

اتوار کو منعقدہ آکشن ورکشاپ میں پی ایس ایل انتظامیہ نے ریزرویشن اور آکشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔تمام فرنچائزز کو اس بارے میں مباحثے میں شامل کیا۔

ہر اسکواڈ میں 16 سے 20 کھلاڑی شامل ہوں گے، جن میں 5 سے 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔جبکہ پلیئنگ الیون میں 3 سے 4 غیر ملکی کھلاڑی لازمی ہوں گے۔

پی ایس ایل 11 میں شامل یا منتخب ہونے والے کھلاڑی اپنی متعلقہ فرنچائز کے ساتھ 2 سالہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔