Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے میں کوئی مضحکہ نہیں، عمل ہو سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی سادہ اکثریت سے یہ ممکن نہیں

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے میں کوئی مضحکہ نہیں، عمل ہو سکتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کراچی میں جو افسوسناک واقعہ ہوا اس کی تحقیقات پر توجہ ہونی چاہیے، ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ سانحہ گل پلازہ دوبارہ نہ ہو، کراچی کا جو ماحول بن رہا ہے شاید وزیراعظم اور صدر کو مداخلت کرنا پڑے، سانحہ گل پلازہ کے بعد کراچی کی جوصورتحال ہےاس پر اب دیکھاجانا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو جمہوری طور پر اپنی رائے اور مؤقف دینے کا حق ہے، بلدیاتی اداروں کو بااختیار ہونا چاہیے تو ایم کیو ایم لوگوں کو قائل کرے، ایم کیو ایم کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات کر رہی ہے ان کو سننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی نہیں سنبھل رہا تو پرائیویٹائز کردیں، تابش ہاشمی کی حکومت پر تنقید

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر پیپلز پارٹی کو بھی اپنا مؤقف دینے کا موقع ملنا چاہیے، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے میں کوئی مضحکہ نہیں، عمل ہو سکتا ہے، تاہم سانحہ گل پلازہ کو بنیاد بنا کر جو کام شروع کیا گیا ہے وہ مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے ٹیکس میں اضافے کی بات غلط ہے، کراچی سے وفاق پہلے بھی ٹیکس جمع کر رہا ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ تجویز پر غور تو ہو سکتا ہے عمل درآمد تو اس وقت ہو سکتا ہے جب بحث ہوگی، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی سادہ اکثریت سے یہ ممکن نہیں۔