پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز لائبہ خان کی ’دعائے خیر‘ کی پہلی تقریب منعقد ہوئی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
تقریب میں لائبہ خان نے شاہانہ عروسی لباس زیب تن کیا، جس میں وہ بے حد خوبصورت اور دلکش نظر آئیں۔
View this post on Instagram
دعائے خیر کی یہ تقریب صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں منعقد کی گئی، جس کا ماحول نہایت سادہ، پُر خلوص اور دعاؤں سے بھرپور تھا، یہ وہ موقع تھا جہاں خوشیاں، عقیدت اور محبت یکجا نظر آئیں۔
تاہم، مداحوں کی جانب سے اس تقریب کی تصاویر پر محبت بھرے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ لائبہ خان 26 جنوری کو مدینہ منورہ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
















