Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوادر میں 2026 کا بڑا سیمینار، احسن اقبال سمیت اہم شخصیات کی شرکت

سیمینار میں پالیسی سازی، سرمایہ کاری، سکیورٹی اور پائیدار ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گوادر میں ’’گوادر جدید ساحلی شہر 2026‘‘ کے نام سے اہم سیمینار اور ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

وفاقی وزیراحسن اقبال نے سیمینار سے خطاب میں گوادر بندرگاہ کی صنعتی و تجارتی ترقی کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ گوادر پاکستان کو عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے والا ایک اسٹریٹجک راستہ بن رہا ہے۔

سیمینار میں پالیسی سازی، سرمایہ کاری، سکیورٹی اور پائیدار ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ گوادر علاقائی تجارت، بندرگاہی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کا اسٹریٹجک مرکز بن رہا ہے، جبکہ دوسری جانب  ایم ڈی پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آفتاب الرحمٰن رانا نے گوادر کے سیاحتی امکانات اجاگر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن منصوبہ کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم فیصلہ

 ڈاکٹر محمد جمیل احمد کے مطابق  گوادر پورٹ علاقائی تجارت اور لاجسٹکس کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ ڈاکٹر حسن داؤد بٹ نے گوادر کے صنعتی امکانات اور اسپیشل اکنامک زونز پر روشنی ڈالی۔

ڈِین نسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے مقامی آبادی کی ترقی پر زور دیا، شرکاء کی جانب سے گوادر سیمینار 2026 کو قومی معاشی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔

گوادر میں منعقدہ سیمینار میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، پالیسی سازوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں