Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی مہنگی ہونے کا امکان؛ صارفین اضافی بوجھ کیلئے تیار رہیں

بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز

 ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

 سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرارکھی ہے۔

درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔ اس ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

اس وقت کراچی سمیت ملک بھر میں نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نافذ ہے، جس کے تحت بجلی 93 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔

نیپرا کی جانب سے سماعت کے بعد درخواست پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جس کی روشنی میں صارفین کے بجلی کے بلوں میں رد و بدل متوقع ہے۔