3 لاکھ روپے تک بلا سود قرض ؟ نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اہم اعلان سامنے آگیا۔
ہنر مند نوجوان اب پرواز کارڈ کے ذریعے تین لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ حاصل کرسکیں گے۔ یہ قرضہ ان کو باعزت روزگار کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرواز کارڈ، راہ روزگار اور اسکل ڈیولپمنٹ پورٹل کاافتتاح کردیا۔مریم نواز نے کہاکہ عوام کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہناتھاکہ نوجوانوں کو ہنرمند اور تعلیم یافتہ بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ پرواز کارڈ کے ذریعے مالی معاونت میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
جو بچے باہر نہیں جا رہے اور اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، انہیں ہم نے ہر زاویے سے تیار کیا۔ اسکل ٹریننگ کے ساتھ ڈیسک ٹاپ، وائی فائی، پرسنل گرومنگ، لینگویج امپروومنٹ، کنورزیشنل اسکلز، اور ٹیلر میڈ آئی ٹی کورسز فراہم کیے گئے۔ اسٹائپنڈ بھی دیا گیا اور خاص طور پر رورل ایریاز کی… pic.twitter.com/jalpa7vI3x
— PMLN (@pmln_org) January 28, 2026
ابتدائی طور پر کتنے کارڈز جاری ہونگے ؟
تقریب میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ صوبے کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک دو لاکھ بچوں کو ٹریننگ دی جا چکی۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہزار بچوں کو گارمنٹس کے شعبے میں روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نوجوانوں کو نہ صرف ہنر سکھایا جارہا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔



















