نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار ایک مشکوک طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے خلاف آواز کو خاموش کردیا گیا ہے کیونکہ ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اجیت پوار ایک مشکوک طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اجیت پوار بی جے پی کی کرپشن اور مالی راز بے نقاب کرنے کے حوالے سے کھل کر بولتے تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں بشمول ممتا بینرجی نے سپریم کورٹ سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جب کہ ممتا بینرجی نے طیارہ حادثے کو گہری سازش کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجیت پوار نے 15 جنوری کو پی سی ایم سی اور پونے میں بی جے پی کی کرپشن بے نقاب کی تھی جس میں قومی مالیاتی راز شامل تھے۔
اجیت پوار نے بی جے پی کو بدعنوان، لٹیروں اور عوام دشمن گروہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی جس کے بعد ان پر دباؤ بڑھا۔
اجیت پوار کا آخری بیان میں کہنا تھا کہ پی سی ایم سی کو بی جے پی نے قرض میں دھکیل دیا، عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ بی جے پی نے دیانت دار لیڈر کو خاموش کرانے کے لیے منصوبہ بندی کی؟، مختلف حلقوں کی طرف سے ان کی موت کے پیچھے مبینہ طور پر وزیر اعظم مودی کا نام لیا جارہا ہے۔
سیاسی مبصرین نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارتی حکومت طیارہ حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے گی؟ یا اس معاملے پر بھی مجرمانہ خاموشی ہوجائے گی۔

















