Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم ہرارے سے بلاوایو پہنچ گئی

پاکستان اپنے سپر سکس کے دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف اتوار کو میدان میں اترے گی

پاکستان کی انڈر 19 مینز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کے لیے ہرارے سے بولاوایو پہنچ گئی ہے۔

ٹیم کو ایک دن کا آرام دیا گیا، جس کے بعد جمعہ کو کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے تاکہ بھارت کے خلاف اہم میچ کی تیاری مکمل کی جا سکے۔

پاکستان اپنے سپر سکس کے دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف اتوار کو میدان میں اترے گی۔ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

اس سے پہلے پاکستان نے سپر سکس مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر شائقین کو خوش کر دیا تھا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ بھارت کے خلاف میچ انتہائی سنسنی خیز ہوگا کیونکہ دونوں ٹیمیں مضبوط فارم میں ہیں۔ کوچز اور کھلاڑی اپنی تیاریوں پر بھرپور توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کی کامیابی کا سلسلہ جاری رہ سکے۔