پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کی برفباری کے دوران گانا گاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ہمراہ برفباری سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔
ویڈیو میں اداکارہ خوشگوار موڈ میں بھی نظر آئیں اور سرد موسم کے مطابق اپنی دھن میں گانا گنگناتی بھی سنائی دیتی دیکھائی دیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے سردی سے بچاؤ کے لیے گرم ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے اور برفیلے موسم سے لطف اٹھاتی نظر آ رہی تھیں، تاہم ان کی یہ ویڈیو کئی سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آ سکی۔
وائرل ویڈیو پر متعدد صارفین نے تنقید کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر انہیں لمحہ بھر کے لیے کسی اور شخصیت کا گمان ہوا جبکہ ایک اور صارف نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میڈم! آپ ایسا نہ کریں، آپ تو کافی سمجھدار لگتی ہیں۔



کچھ صارفین نے یہ بھی رائے دی کہ موجودہ شدید سردی کے موسم میں تفریح کے بجائے ضرورت مند افراد کی مدد پر توجہ دی جانی چاہیے۔

















