Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس بی کا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے یومیہ 115 ڈالر الاؤنس کا اعلان

پی ایس بی کی جانب سے اعلان کردہ یہ الاؤنس ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان کی شرکت پر لاگو ہوگا

 پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے یومیہ 115 ڈالر الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔

پی ایس بی کی جانب سے اعلان کردہ یہ الاؤنس ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان کی شرکت پر لاگو ہوگا۔

پی ایس بی نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ کھلاڑیوں کو روانگی سے قبل یہ ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں، جبکہ ڈی جی پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے ادائیگی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آن لائن رجسٹریشن پورٹل دوبارہ فعال کر دیا

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یومیہ الاؤنس کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور یہ کھلاڑیوں کے حوصلے کو بڑھانے کا سبب بنے گا۔

پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کرے گی، جس کے تحت 10 اور 13 فروری کو آسٹریلیا جبکہ 11 اور 14 فروری کو جرمنی کے خلاف میچ کھیلے جائیں گے۔