Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان انڈر 19 ٹیم بھارت کے خلاف سپر سکس مرحلے کے میچ کے لیے تیار

بھارت کے خلاف میچ انتہائی اہم ہے اور ٹیم پوری کوشش کرے گی کہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا جا سکے، کپتان

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں اپنے اہم میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جو یکم فروری کو کوئنز اسپورٹس کلب، بلاوایو میں بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا۔

نائب کپتان عثمان خان نے بتایا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی رہی اور سناریو میچ نے اصل میچ جیسا ماحول فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں کیمپس کے دوران فیلڈنگ پر خاص توجہ دی گئی، جس کا ٹیم کو واضح فائدہ ہوا۔

عثمان خان نے مزید کہا کہ ہماری فیلڈنگ یونٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور اس شعبے میں ٹیم میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے خلاف میچ انتہائی اہم ہے اور ٹیم پوری کوشش کرے گی کہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا جا سکے۔