کراچی: ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے بعد سونا 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 21 ہزار 862 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، جہاں سونا مزید 255 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے آ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار 895 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی واضح کمی ہوئی ہے، فی تولہ چاندی 2 ہزار 63 روپے سستی ہو کر 10 ہزار روپے کی سطح سے نیچے آگئی اور اس کی نئی قیمت 9 ہزار 6 روپے مقرر کی گئی۔



















