Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سردی کی لہر ختم، درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان

ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث موسم قدرے خشک محسوس کیا جارہا ہے۔

کراچی میں جاری سردی کی لہر اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے اور آئندہ دنوں کے دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث موسم قدرے خشک محسوس کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں شمال مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم میں خنکی کی شدت میں کمی آرہی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں آہستہ آہستہ دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا جس کے بعد سردی کی شدت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم میں تبدیلی کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔