Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی معاہدوں کے نظام کا امتحان ہے، پاکستان

اگر سندھ طاس معاہدہ محفوظ نہیں تو کوئی بھی معاہدہ محفوظ نہیں

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی معاہدوں کے نظام کے لیے ایک کڑا امتحان ہے اور کسی بھی بین الاقوامی آبی معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا نہایت خطرناک رجحان ہے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ اگر پانی کی تقسیم جیسے بنیادی اور طویل المدتی معاہدوں کو سیاسی مقاصد کی نذر کیا گیا تو اس سے نہ صرف علاقائی استحکام متاثر ہوگا بلکہ عالمی سطح پر اعتماد کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ طاس معاہدہ محفوظ نہیں رہتا تو پھر کوئی بھی بین الاقوامی معاہدہ محفوظ نہیں رہ سکتا، اس نوعیت کے یکطرفہ اقدامات سرحدی، تجارتی اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں کو بھی کمزور کر سکتے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ مشترکہ وسائل سے متعلق معاہدوں کو نظر انداز کرنا بین الاقوامی قوانین اور مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ محض دو ممالک کے درمیان نہیں بلکہ ایک عالمی نوعیت کا معاہدہ ہے جس کی حیثیت اور افادیت کو برقرار رکھنا پوری عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں