Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مذاکرات میں پش رفت ممکن، ایران منصوبہ خلیجی اتحادیوں سے شیئر نہیں کیا، ٹرمپ

ایران سے سنجیدگی سے بات کر رہا ہے، ممکن ہے کسی معاہدے کے ذریعے فوجی حملوں سے بچا جا سکے،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران سے متعلق اپنے منصوبے خلیجی اتحادی ممالک کے ساتھ شیئر نہیں کیے۔

صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران امریکا سے سنجیدگی سے بات کر رہا ہے اور ممکن ہے کسی معاہدے کے ذریعے فوجی حملوں سے بچا جا سکے، تاہم صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امریکا نے خطے کی جانب ایک بڑا بحری بیڑا روانہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: طاقتور بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر سخت وارننگ

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر امریکا اپنے علاقائی اتحادیوں کو ممکنہ کارروائی کے منصوبوں سے آگاہ نہیں کر سکتا، اگر معاہدہ نہ ہوا تو پھر دیکھا جائے گا کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

امریکی صدر نے بعد میں صحافیوں سے گفتگو میں یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا ایران کے خلاف کسی کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ایسا “اطمینان بخش” معاہدہ کرنا ہوگا جس سے وہ جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، تاہم یہ واضح نہیں کہ تہران اس پر آمادہ ہوگا یا نہیں۔