Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

11 سالہ جگلر نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

ریکارڈ ہولڈر نے بتایا کہ اسے یہ ترغیب اس کے والد سے ملی، جو خود بھی پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر رہ چکے ہیں۔

برطانیہ کی اسٹیٹ وسکونسن سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ جگلر نے پنڈالو کا استعمال کرتے ہوئے 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 51 گردشیں مکمل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

کالیب ہنٹر نے اپنے پنڈالو جو کہ U شکل کا ایک جگلنگ آلہ ہے جس میں گیند ایک سوراخ سے داخل ہو کر دوسرے سے باہر نکلتی ہے کا استعمال کرتے ہوئے 30 سیکنڈ میں پنڈالو کے ساتھ گیند کے سب سے زیادہ چکر لگانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ ریکارڈ 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے زمرے میں بنایا گیا۔

ہنٹر نے  ویب ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈالو میں گیند سامنے کی طرف نکلتی ہے، پھر اوپر سے گھوم کر واپس آپ کی طرف آتی ہے اور دوبارہ آپ کے پکڑے ہوئے حصے میں آ جاتی ہے اس کھیل کے دوران آپ کو رفتار برقرار رکھنی ہوتی ہے، لیکن اس کے ساتھ کھیلنے میں کافی لطف آتا ہے، یہ دیکھنا کہ آپ اسے کتنا بلندی تک لے جا سکتے ہیں اور اس عمل کو کتنی تیزی سے کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جس کے آگے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی ہاتھ جوڑ لیے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے کافی مشق درکار تھی، ہر بار جب میں نے مشق کی تو عموماً 30 سیکنڈ مکمل ہونے سے پہلے ہی گیند گر جاتی تھی۔ پہلی بار جب میں نے یہ کامیابی حاصل کی تو گیند بالکل 30 سیکنڈ گزرنے کے بعد گری اس لیے اگر میں ایک بار اور بھی کر لیتا تو وہ شمار نہیں ہوتا۔ یوں یہ بالکل مکمل تھا۔

ریکارڈ ہولڈر نے بتایا کہ اسے یہ ریکارڈ بنانے کی ترغیب اس کے والد سے ملی، جو خود بھی پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر رہ چکے ہیں۔

ہنٹر نے کہا کہ میرے والد کے پاس سائیکلنگ کا ایک عالمی ریکارڈ تھا، جس میں انہوں نے 24 گھنٹوں سے کم وقت میں 6 ریاستوں کا سفر کیا تھا وہ ریکارڈ اب ٹوٹ چکا ہے، لیکن یہ پھر بھی بہت حیرت انگیز ہے، اور میں نے سوچا کہ مجھے بھی اسی طرح کا ایک ریکارڈ قائم کرنا چاہیے۔