Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہندوستان اور بی ایل اے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، خواجہ آصف

مودی کا کردار اسرائیل کی خوشنودی کے لیے مجرے کروانا بے شرمی ہے

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہندوستان اور بی ایل اے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں اپنی رہائشگاہ پر ہنگامی پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ کل بھر پور دہشت گردی کے بارہ مختلف واقعات بلوچستان میں ہوئے، ایک سال کے اندر بی ایل اے کے نقصانات کو ریکور کرنے کے لیے یہ ٹارگٹ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور بی ایل اے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، گزشتہ سال ہندوستان کو پھینٹی لگنے کےبعد سویلین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، گزشتہ دوسال سے معاشی کھنڈرات سے ریکور کرکے معاشی طور پر بہتری آرہی ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جو لوگ گرفتار کیے گئے اور انٹیلیجنس فائنڈنگ ہندوستان کی طرف اشارہ کررہے ہیں گزشتہ سال اور اس سے قبل بھی ہندوستان کی طرف سے فارن فنڈنگ کے ذریعے سویلین اور سرکاری ملازمین کو اغوا کے اٹیک کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ دس سال قبل میں نے بھی مسنگ پرسن کے حوالے سے سپریم کورٹ میں بیان دیا تھا مسنگ پرسن ٹوٹل فراڈ ہے یا تو مسنگ پرسن دبئی میں رہتے ہیں یا دہشتگردی کرتے ہیں، کل کے بارہ واقعات میں دو جگہوں پر خواتین کو استعمال کیا گیا کراچی میں ناکام خود بمبار نے اعتراف کیا، پسنی میں بھی بمبار خاتون تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے گیارہ جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ مرنیوالے دہشتگردوں کی تعداد سو ہے اس سے بھی بڑھ سکتی ہے ہندوستان ہمارے ملک میں اس طرح کے واقعات نہ کرے انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پاکستان کے طول وارض میں دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کھڑی ہےکل  نوشکی اور ایف سی ہیڈکوارٹرز سمیت بارہ ٹارگٹ کیے گئے اس وقت بلوچستان کے طول و ارض میں مکمل امن قائم ہوچکا ہے دہشتگرد لاشیں چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بلوچستان کا رقبہ دیگر تمام صوبوں سے بڑا ہے حروف ٹو کو بے شمار لاشیں چھوڑ کر بھاگنا پڑا، افغانستان میں بیٹھے انکے ہینڈلرز کو ناکامی ہوئی ہے مودی کا ایک اور چہرہ سامنے آیا ہے ہندوستان ہمارے ہاتھوں پھینٹی کے زریعے رسوا ہوا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مودی کا کردار اسرائیل کی خوشنودی کے لیے مجرے کروانا بے شرمی ہے، گزشتہ روز ہونیوالے اٹیکس کے سہولتکاروں کو بھی وہیں پہنچائینگے جہاں دہشتگردوں کو پہنچایا۔

متعلقہ خبریں