حُر جماعت کے روحانی پیشوا پیر پگارا صاحب نے پاک فوج کی خدمات، قربانیوں اور قومی سلامتی میں کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے خصوصی خطاب میں انہوں نے افواجِ پاکستان کی شجاعت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کیلئے بے مثال قربانیوں کو سراہا۔
پیر پگارا صاحب نے کہا کہ پاکستان کو درپیش ہر مصیبت اور آفت میں سب سے پہلے پاک فوج ہی ڈھال بن کر قوم کے سامنے آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری عزت اور پہچان پاکستان کی بدولت ہے اور اس فیڈریشن کو مضبوط اور محفوظ رکھنے میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے۔
روحانی پیشوا نے قومی سلامتی میں افواجِ پاکستان کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع اور استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری فوج کو ہمیشہ ملک کے تحفظ اور حفاظت کیلئے سلامت رکھے۔
پیر پگارا صاحب کے اس بیان کو مذہبی و عوامی حلقوں میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور اعتماد کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے، جس سے قومی اتحاد اور حوصلے کو مزید تقویت ملی ہے۔


















