Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بسنت کے موقع پر لاہوریوں کے لیے بلال سعید کا خصوصی گانا ریلیز

اداکاروں کی شمولیت نے گانے چار چاند لگادیے جب کہ پروڈکشن اور ویژولز کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

لاہور: بسنت کے تہوار کے موقع پر مشہور گلوکار بلال سعید نے لاہوریوں کے لیے ایک خصوصی گانا ریلیز کیا ہے جس نے شہر کی چھتوں اور کلچر میں جان ڈال دی ہے۔

دلوالی ڈور کے اس گانے میں لاہور کے اندرون شہر کی پتنگ بازی، چھتوں کا حسین منظر اور شہر کی رونقیں بخوبی دکھائی گئی ہیں۔

اداکاروں کی شمولیت نے گانے چار چاند لگادیے جب کہ پروڈکشن اور ویژولز کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ گانا نہ صرف موسیقی کے شوقین افراد کے لیے خوشی کا باعث بنا بلکہ لاہور کی روح اور کلچر کو بھی زندہ کرگیا۔

چھتوں کی پتنگ بازی، کھانے اور شہر کی رنگارنگ رونقیں گانے میں مؤثر انداز میں شامل کی گئی ہیں جس نے ناظرین کے دلوں میں جوش اور خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

یہ گانا بسنت کے تہوار کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور کے ثقافتی رنگ اور محبت بھری فضاؤں کو بھی نمایاں کرتی ہے۔