Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں سردی کی شدت کم، درجہ حرارت بتدریج بڑھنے لگا

کراچی میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے، اور حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے

شہر قائد میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری سردی کی شدت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 54 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

کراچی میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے، اور حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرقائد میں اس وقت شمال مشرق سے 11کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔