Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حرا مانی کی متنازع ویڈیوز پر سہیل سمیر کا ردعمل سامنے آگیا

حرا مانی خبروں میں رہنا جانتی ہیں، اداکار کا دلچسپ بیان

پاکستان کے معروف ماڈل اور اداکار سہیل سمیر نے ساتھی اداکارہ حرا مانی کی وائرل اور متنازع ویڈیوز پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

سہیل سمیر نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حرا مانی کے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ حرا کے ساتھ دوسرا پروجیکٹ ہے، پہلے ہم ڈرامہ سیریل “ڈائن” میں اکٹھے کام کر چکے ہیں اور اس وقت “راہگزر” میں کام کر رہے ہیں۔

اداکار نے حرا مانی کی متنازع ویڈیوز کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت زندہ دل، خوش مزاج اور معاون فنکارہ ہیں، میرا خیال ہے کہ حرا خود کو خبروں میں رکھنا جانتی ہیں اور اپنی شخصیت کو بہترین انداز میں پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرا مانی مثبت توانائی سے بھرپور ہیں اور وہ ہمیشہ ان سے کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے ہیں۔

تاہم، سہیل سمیر کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے حرا مانی کی وائرل ویڈیوز کے باوجود ان کی شخصیت اور پیشہ ورانہ رویے کی تعریف کی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیا۔