پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت کے خلاف ورلڈکپ کے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی پاکستان کو رضامند کرنے پر مجبور ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی صدارت میں لاہور پہنچ رہا ہے جبکہ بی سی بی صدر امین الاسلام بلبل بھی لاہور میں موجود ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے متعلق آئی سی سی کو خط لکھ دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوگی، مذاکرات کے بعد آئی سی سی وفد اور بی سی بی صدر آج ہی واپس روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔


















