Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع

پہا ڑی علاقوں میں آج موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہا ڑی علاقوں میں آج موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ اسلام آباد، مری، گلیات اور ان کے گردونواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک  اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔