ماہ رمضان میں کی آمد آمد ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق مارچ کے دوسرے ہفتے سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس کے آغاز پر مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ متوقع ہے جس کے زیرِ اثر کراچی میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ رمضان المبارک کے ابتدائی بیس روزوں میں موسم معتدل رہنے کی پیشگوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
ترجمان نے بتایا کہ ماہ مقدس میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

















