اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران اہم قومی معاملات اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
علاوہ ازیں ملاقات میں غزہ امن بورڈ اور اس حوالے سے پاکستان کے مؤقف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی صورتحال اور عالمی تناظر میں پاکستان کے سفارتی کردار پر بھی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں قیادتوں نے مشاورتی عمل کو جاری رکھنے اور باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ اپوزیشن کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔


















