Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسداد دہشتگردی اور باہمی تجارت میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف

انسدادِ دہشتگردی کیلئے پاکستان امریکا کا خطے میں انتہائی اہم شراکت دار ہے

انسداد دہشتگردی اور باہمی تجارت میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف ہے، عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات اور لازوال قربانیوں کو ہمیشہ سراہا گیا۔

مؤثر ملٹری ڈپلومیسی اور متوازن سفارت کاری کی بدولت پاکستان عالمی منظرنامے پر ایک قابلِ اعتماد اور اہم شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔

معاون امریکی وزیر خارجہ پال کپور کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشتگردی کیلئے پاکستان امریکا کا خطے میں انتہائی اہم شراکت دار ہے، امریکا اور پاکستان کے درمیان معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری مسلسل فروغ پا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تجارت تیزی سے فروغ پا رہی ہے، انسدادِ دہشتگردی میں تعاون پاکستان کو داخلی و سرحد پار سیکیورٹی خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے میں مدد دے رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہم امریکی ریاستی  عہدیدار بھی انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے مؤثر کردار کا برملا اعتراف کر چکے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے علاوہ معاشی، تجارتی اور تکنیکی شعبوں میں باہمی شراکت داری پاکستان کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، پاکستان نے ذمہ دارریاست کے طور پر دہشتگردی کیخلاف مربوط کارروائیاں کر کے عالمی سطح پر معتبر مقام حاصل کیا۔

دہشتگردی کیخلاف عملی اقدامات اور دیگر شعبوں میں شراکت داری سے واضح ہے کہ پاکستان خطہ میں حقیقی نیٹ ریجنل سٹیبلائزر ہے۔

متعلقہ خبریں