Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس متعارف کرادی

2017 میں قائم ہونے والی وی رائڈ ایک چینی ٹیک فرم ہے جو خود کا ڈرائیونگ کی تحقیق کے لیے وقف ہے

اوبر اور چینی ٹیک کمپنی وی رائڈ نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے دارالحکومت ابو ظہبی کے وسطی علاقے میں پہلی کمرشل روبو ٹیکسی اسروس شروع کردی ہے۔

ابوظہبی کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر کے تعاون سے شروع کی جانے والی یہ سروس اب شہر کے اہم مقامات پر دستیاب ہے، جو ابوظہبی کے تقریباً 70 فیصد مرکزی علاقوں کا احاطہ کرتی ہے۔

مقررہ علاقوں کے اندر سفر کرنے والے مسافر اوبر کمپورٹ یا اوبر ایکس ایپ کے ذریعے آٹو پائلٹ ٹییکسیاں منگواسکتے ہیں یا براہ راست خودکار کیٹیگری کے تحت اوبر ایپ پر بکنگ کر سکتے ہیں۔ فی الحال ہر گاڑی میں ایک حفاظتی آپریٹر موجود ہے جسے مرحلہ وار مکمل طور پر بغیر ڈرائیور کے آپریشنز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیک فرم نے پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ ’’ورچوئنز ‘‘کو لاکھوں ڈالر میں خرید لیا

فروری 2026 میں طے پانے والے تعاون کے روڈ میپ  کے مطابق، دونوں کمپنیاں 2027 کے اوائل تک مشرقی وسطیٰ میں اپنے روبو ٹیکسی بیڑے کو کم از کم 12000 گاڑیوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ابوطہبی کے علاوہ ان آپریشنز کا دائرہ کار دبئی اور ریاض جیسے بڑے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

2017 میں قائم ہونے والی وی رائڈ ایک چینی ٹیک فرم ہے جو خود کا ڈرائیونگ کی تحقیق کے لیے وقف ہے اور یہ روبوٹیکسیوں، روبو بسوں اور ڈرائیور کی معاونت کے جدید حل فراہم کرتی ہے۔

یہ کمپنی 11 ممالک کے 40 سے زائد شہروں میں خود کا ڈرائیونگ کی تحقیق، جانچ اور آپریشنز کر چکی ہے۔