ترکیہ، عمان، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا۔
ترک حکام نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا۔
اسی طرح عمان میں بھی رمضان کا چاند نظر آنے کی کوئی تصدیق نہیں ملی اور حکام کے مطابق پہلا روزہ 19 فروری جمعرات کو ہوگا جب کہ انڈونیشیا میں بھی سرکاری میڈیا کے مطابق رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور ملک میں پہلا روزہ بھی 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک میں رمضان کے چاند کو دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔ قطر، کویت، یواے ای، بحرین، مصر، الجزائر، تیونس، موریطانیہ، شام، اردن اور مراکش میں بھی رویت ہلال کے اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔
ریاض میں سعودی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی رمضان المبارک کے چاند کی تصدیق کے لیے شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں رویت کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا اور ملک بھر میں رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔



















